Breaking

Friday, August 16, 2019

New Urdu Love Poetry 2019 | Latest Love Poetry, Mohabbat Poetry


عشق کرنا ہے تو رات کی طرح کرو جسے
چاند بھی قبول ہے اور اس پہ لگا داغ بھی


وہی وحشت، وہی حیرت، وہی تنہائی رقصاں ہے
تیری آنکھیں میرے خوابوں سے کتنی ملتی جلتی ہیں


یہ درد ہے ہمدم اسی ظالم کی نشانی
دے مجھ کو دوا ایسی کہ آرام نہ آئے


ادھورا رہنے سے
مکمل بچھڑنا بہتر ہے


میں تہوار کے بعد کا دن ہوں 
تھکا تھکا سا بجھا بجھا سا


وہ میرے بعد ترس جائے گا محبت کو
اسے یہ کہنا اگر ہو سکے تو مر جائے


میرے نام پہ رکھ کے اپنے بیٹے کا نام
وہ سمجھتی ہے کفارہ ہو گیا ادا بیوافائی کا


ذرا سا جھوٹ ہی لکھ دو کہ تم بن دل نہیں لگتا
ہمارا دل بہل جائے تو تم پھر سے مکر جانا


وقت قلیل، باتیں طویل
شکوے ہزار مگر جانے دیں


خواب مہنگے بہت پڑے ہم کو
غم کی مقروض ہو گئی آنکھیں۔۔۔

No comments:

Post a Comment